اینڈرائیڈ اور ایپل صارفین وائس ٹوئٹ فیچر پر لڑ پڑے

533

ٹوئٹر کے ایک نئے فیچر نے اینڈرائیڈ اور ایپل صارفین کو لڑوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے ’وائس ٹوئٹ‘ فیچر نے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے درمیان ایک لفظی جنگ چھیڑ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے نئے فیچر کے تحت آواز کے ذریعے ٹوئٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آواز میں ٹوئٹ کرنا بالکل الفاظ کی ٹوئٹ کرنے جیسے ہی ہوگا۔

اس فیچر کا استعمال کرنے کے لیے ٹوئٹ کمپوز کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد وہاں موجود نئے آئیکن کا انتخاب کریں۔

دیے گئے تمام آپشن میں موجود ریکارڈ کے بٹن کا انتخاب کر کے آپ اپنی آواز ریکارڈ کر سکیں گے، ایک آڈیو ٹویٹ کا دورا نیہ 140 سیکنڈز رکھا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس طرح نئے فیچر سے صرف ایپل یوزرز ہی مستفید ہوسکیں گے۔

یاد رہے کہ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اینڈرائیڈ صارفین کا مذاق بن رہا ہے اور آئی فون صارفین انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ  یہ صرف ان صارفین کے لیے ہے جن کے پاس آپریٹننگ سسٹم ’آئی او ایس‘ زیر استعمال ہے۔