بہترین مسلمان بیوی وہ ہوتی ہے جسے جب بھی اس کا شوہر کہے وہ فوراً۔

679

لندن برطانیہ کے ایک مسلم عالم دین نے بہترین مسلمان بیوی کی خصوصیات بتاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ایک ہنگامہ برپا ہو گیا. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے اس عالم نے کہا ہے کہ ”بہترین مسلمان بیوی وہ ہوتی ہے جسے جب اس کا شوہر کہے وہ اس کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کرے.

شوہر کے کہنے پر ازدواجی تعلق سے انکار کرنے والی بیویاں کبھی بہترین نہیں کہلا سکتیں.“ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین نے عالم دین کی اس بات پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے. یاسمین عبدالمجید اور مہرین بیگ نامی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ”حقیقت یہ ہے کہ عورتوں کی جنسی خواہش مردوں سے کسی طور کم نہیں ہوتی.

شوہروں کو بھی چاہیے کہ وہ بیویوں کی خواہشات کا احترام کریں. ان سے پیار کریں اور ان پر اعتماد کریں. اس کے بعد وہ اپنے ’مطالبات‘ کی فہرست ان کے سامنے رکھیں.“