ویڈیو کالنگ ایپ زوم میں بڑی تبدیلی

553

معروف ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے اسنیپ چیٹ کی طرح متعدد نئے فلٹرز ایپ میں شامل کردیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زوم میں اسنیپ چیٹ کی طرح بے شمار فلٹرز شامل کیے گئے ہیں جن کا بنیادی مقصد صارفین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔

زوم میں شامل کیے جانے والے یہ تمام فلٹرز ‘ورچوئل بیک گراؤنڈ آپشنز’ میں موجود ہیں۔

فلٹرز کے علاوہ ایپ میں صارفین کو بہتر دکھانے کے لیے ‘اسکن اسموتھ’ اور ‘لائٹننگ ایڈجسمنٹ’ کے آپشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ زوم میں کالنگ کے دوران شور شرابے کی آواز کو دبانے کے لیے ‘نوائس سپریشن’ فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے آپ اپنے ماحول کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے دوران تعلیمی سرگرمیاں اور دفتری امور آن لائن کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ویڈیو کالنگ ایپ کےاستعمال بے حد اضافہ ہوا ہے۔