گوگل کمپنی کی جانب سےصارفین کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی گئی۔
معروف امریکی کمپنی نے سوشل فوٹو شیئرنگ ایپ پنٹریسٹ کی طرح ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس کا نام ’کین‘ رکھا گیا ہے۔
گوگل کی نئی ایپ بھی پنٹریسٹ کے طرزپر بنائی گئی ہےجس میں صارفین مختلف ویب سائٹس سے اپنی پسندیدہ تصویریں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
نئی ایپ اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ صارفین ویب براؤزر کے ذریعے سائن ان کرکے بھی کین کو استعمال کر سکتے ہیں۔
کین ایپ پرتمام موضوع سے متعلق تمام تر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور انہیں شیئر بھی کیا جاسکتا ہے جس میں کھانا پکانا، سجاوٹ اور بچوں سے متعلق موضوعات بھی شامل ہیں۔
صارفین کین پر اپنی پسند کے موضوعات سے متعلق آرٹیکلز، ویڈیوز اور بلاگ پوسٹ محفوظ (سیو) بھی کرسکتے ہیں۔