ٹیچر حضرات آن لائن ٹیچنگ کر کے بہت بہترین انکم حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔

1448

ایسے ٹیچر حضرات جو کسی بھی سبجیکٹ کو پڑھانے میں ماہر ہیں ان کے لئے آن لائن ٹیچنگ فیلڈ میں سوچ سے زیادہ سکوپ ہے اور بہترین انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔۔۔

دنیا بھر سے لاکھوں ٹیچرز آن لائن پڑھا کر بہترین انکم حاصل کر رہے ہیں، آن لائن فیلڈ میں ٹیچر حضرات کی بہت مانگ ہے اور معاوضہ بھی بہت ہی اچھا دیا جاتا ہے۔۔۔

صرف انڈیا کی بات کی جائے تو انڈین ٹیچرز دنیا بھر میں مقبول ہیں گھر بیٹھے ٹیوشن پڑھا کر لاکھوں کما رہے ہیں، انڈیا میں سینکڑوں آن لائن کوچنگ، آن لائن ٹیوشن سینٹرز ہیں جہاں سے دنیا بھر کے سٹوڈنٹس کو آن لائن پڑھا کر بہترین انکم حاصل کی جا رہی ہے۔۔۔

پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستانی ٹیچرز کی بھی بہت مانگ اور ویلیو ہے بہت بڑی تعداد میں پاکستانی ٹیچرحضرات دنیا بھر کی نامی گرامی یونیورسٹیز، کالجز اور پرائیویٹ فرمز میں فزیکلی ٹیچنگ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، مگر آن لائن فیلڈ میں کوئی کسی دوسرے کو نہ تو بتاتا ہے اور نہ ہی راستہ دکھایا جاتا ہے۔۔۔

آپ صرف اپ ورک کے دئے گئے ان لنکس کو اوپن کر کے ٹیچرز کے فی گھنٹہ کے حساب سے انکم، فی گھنٹہ ریٹ چیک کر کے اندازہ کر سکتے ہیں کہ ٹیوشن پڑھا کر کتنا کمایا جا سکتا ہے۔

https://www.upwork.com/hire/mathematics-teachers-and-tutors/

https://www.upwork.com/hire/physics-teachers-and-tutors/

https://www.upwork.com/hire/teacher-tutors/

https://www.upwork.com/hire/teachers/

اگر آپ سکول، کالج، یونیورسٹی سبجیکٹس کی ٹیوشن اچھے انداز میں پڑھا سکتے ہیں اور سٹوڈنٹس کو اچھے سے سمجھا سکتے ہیں تو یقین جانیں آپ گھر بیٹھے اتنی بہترین انکم حاصل کر سکتے ہیں کہ آپ کی سوچ ہے۔ آپ اگر اچھے ٹیچر ہیں تو آپ آن لائن فیلڈ میں ضرور آئیں گھر بیٹھے ان شاء اللہ بہترین انکم حاصل کریں گے۔۔۔

یورپ، امریکہ، اسٹریلیاء، اور دوسرے ممالک میں والدین بچوں کو آن لائن ٹیوشن پڑھانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں، سکول سبجیکٹس میں میتھ, سائنس، لینگویجز، سوشل سٹدی، کی بہت ہی اہمیت ہے اور مانگ ہے۔

اس کے علاوہ وہ سبجیکٹس جن میں حد سے زیادہ سکوپ ہے اور آن لائن ٹیوشن میں بہت ہی اچھی انکم ہے۔

بزنس اینڈ مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنس، ڈیزائننگ، اکنامکس، الیکٹرونکس، انرجی ارتھ سائنس، انجیرننگ، انوائرمینٹل، میتھا میٹکس، ہسٹری، لاء، سائیکالوجی، بیالوجی، پیتھالوجی، فزکس، کمسٹری، سائنس، ڈیٹا انالیسز، ہیومنیٹیز، لینگویجز، آرٹ اینڈ کلچرز، آرکیٹیکچرز، لائف کمیونکیشن، سوشل سائنس، ایجوکیشن ٹیچرز ٹریننگ اس کے علاوہ بھی بہت سارے سبجیکٹس ہیں جن میں بے تحاشہ ٹیوشن اور سکوپ ہے۔۔۔

خلاصہ کلام یہ کہ دنیا کے سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں جتنے بھی سبجیکٹس پڑھے پڑھائے جاتے ہیں وہی سب آن لائن بھی پڑھا کر بہترین انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔

لہذا اپنے لئے پلان کریں، باقاعدہ ترتیب بنا کر آن لائن فیلڈ میں آئیں ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔۔۔

عمران حسین خان