واٹس ایپ، اب موبائل کے بغیر بھی استعمال کیا جاسکے گا

659

دیگر میسجنگ ایپز کی طرح واٹس ایپ کو بھی موبائل کے علاوہ ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے موبائل کا پاس ہونا لازمی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت جلد ہی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے اسمارٹ فون سے کنیکٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ اسکے بنا ہی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے بیٹا انٹرفیس کے نئے بیٹا ٹیسٹ میں ایکٹیو موبائل ڈیوائس کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ ویب کے نئے بیٹا ورژن میں لاگ ان ہونے پر صارفین کا خیرمقدم ایک پیغام کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

اس پیغام میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اب انہیں واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ، ویب ایپ یا پورٹل کو استعمال کرنے کے لئے فون سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں۔

تاہم صارفین کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ اس فیچر ایک وقت میں صرف 4 ڈیوائسز میں ہی استعمال کرسکتے ہیں۔