• Gifts for kids from Google *
    Google has launched a new search engine and YouTube app specifically for children called Cuddle, which aims to help and guide children in positive entertainment in addition to teaching and learning.
    The constant and rapid growth of content on the Internet has made it increasingly difficult for children to find specific information. Often, word search for children results in content that is not suitable for young children in any way, but can have a negative effect on their thinking.
    With this problem in mind, Google has created a completely separate search engine for children called ‘Cuddle’ and its web address is www.kiddle.co. (Note that there is a co at the end of this address which is slightly different from the traditional com. It is important to note this.)
    In addition to web, image (news), news (news) and videos on the search engine’s homepage, there is also a link to “Encyclopedia” which when clicked, “Cuddle” takes you to the Google Encyclopedia page for children. Delivers where there is a long list of different topics in addition to the search box.
    Google claims that its encyclopedia contains over seven million (700,000) informative articles in very simple English language.

گوگل کی جانب سے بچوں کے لیے تحفہ
گوگل نے خاص طور پر بچوں کےلیے ’کڈل‘ کے نام سے نیا سرچ انجن اور یوٹیوب ایپ لانچ کردیا ہے جن کا مقصد بچوں کو تعلیم و تدریس کے علاوہ مثبت تفریح میں مدد اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
انٹرنیٹ پر مواد میں مسلسل اور تیز رفتار اضافے کے نتیجے میں بچوں کےلیے مخصوص معلومات تلاش کرنے میں دشواریاں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ اکثر اوقات بچوں کےلیے کی ورڈ سرچ کے نتیجے میں ایسا مواد بھی سامنے آجاتا ہے جو کسی طور پر بھی چھوٹی عمر والے بچوں کےلیے موزوں نہیں ہوتا بلکہ جسے دیکھ کر ان کی سوچ پر منفی اثرات ہی پڑسکتے ہیں۔
اسی مسئلے کو پیش نظر رکھتے ہوئے گوگل نے بچوں کےلیے ایک بالکل الگ سرچ انجن بنادیا ہے جس کا نام ’کڈل‘ رکھا گیا ہے جبکہ اس کا ویب ایڈریس www.kiddle.co ہے۔ (واضح رہے کہ اس ایڈریس کے اختتام پر co ہے جو روایتی com سے تھوڑا سا مختلف ہے۔ اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔)
سرچ انجن کے ہوم پیج پر ویب، امیج (تصویر)، نیوز (خبریں) اور ویڈیوز کے علاوہ ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ کا ایک لنک بھی دیا گیا ہے جس پر کلک کرتے ہی ’کڈل‘ آپ کو بچوں کےلیے گوگل انسائیکلوپیڈیا کے پیج پر پہنچا دیتا ہے جہاں سرچ باکس کے علاوہ مختلف عنوانات کی ایک طویل فہرست بھی موجود ہے۔
گوگل کا دعویٰ ہے کہ اس کے انسائیکلوپیڈیا میں سات لاکھ (700,000) سے زائد معلوماتی تحریریں رکھی گئی ہیں جو بہت ہی آسان اور سادہ انگریزی زبان میں ہیں۔