8.5 C
New York
Monday, June 15, 2026
Urdu Section فیس بک میں ایک اکاؤنٹ میں کئی پروفائلز ایڈ کرنے کا فیچر

فیس بک میں ایک اکاؤنٹ میں کئی پروفائلز ایڈ کرنے کا فیچر

924

فیس بک نے صارفین کی کم ہوتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوتے ہوئے ملٹی پل یوزر فیچر متعارف کرادیا ہے جسکی بدولت ایک اکاؤنٹ سے مزید 4پروفائل بنائے جاسکیں گے۔

بلومبرگ رپورٹ کے مطابق میٹا کی طرف سے سماجی رابطہ کی  ویب سائٹ کے صارفین میں میں ہو نے والی کمی  کے پیش نظر نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

فیس بک کے اس نئے فیچر کےذریعے ایک ہی تعارف سے 4 دیگر پروفائل بنانے کی اجازت ہوگی جو مرکزی آئی ڈی سےجڑے ہونگے،مین آئی ڈی یا لنکڈ پروفائل سے ہونے والی خلاف ضابطہ کسی بھی سرگرمی پر فیس بک انتظامیہ کی طرف سے آنے والے ردعمل کا اطلاق تمام اکاؤنٹس پر ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے اس نئے فیچر کو کسی بھی جعلی یا جھوٹے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔

انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے فیچرکوصارفین دوستوں، ذاتی دلچسپیوں کیلئے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف انداز میں استعمال کریں گے ۔

فیس بک کے مطابق صارفین کو پروفائلز کے لیے پلیٹ فارم کے قوانین کی پابندی کرنا ہوگی، یعنی مخصوص مواد جیسے نفرت انگیز مواد اور تشدد کی دھمکیوں وغیرہ کو پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان پروفائلز کو کسی دوسرے فرد کے طور پر ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔