اللہ تعالیٰ ہم سب کے نیک اورجائز مقاصد پورے فرمائے

541

اسلام علیکم میرے بھائیوں میری بہنوں دوستو اور بزرگوامید کرتے ہیں کہ آپ سب لوگ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے خیریت سے ہونگے اور خوشحال زندگی گزار رہے ہوں گے اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے نیک اورجائز مقاصد پورے فرمائے اور دکھ تکلیف دور فرمائے اور ہمیں پانچ وقت کی نماز پڑھنے اورقرآن پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین میرے بھائیوں میری بہنوں جمعۃ المبارک کی بہت زیادہ فضیلت ہے عام دنوں کی نسبت اور خاص کر رمضان المبارک میں تو اس کی اوربھی زیادہ فضیلت ہے کیونکہ رمضان المبارک میں نوافل کا ثواب فرض کے برابر ہو جاتا ہے اور فرض کا جو ثواب ہے وہ ستر گناہ بڑھ جاتا ہے۔

تو اس لیے رمضان المبارک میں جمعۃ المبارک کی اور بھی زیادہ فضیلت بڑھ جاتی ہے کوشش کرنی ہے رمضان المبارک میں خاص کر جمعۃ المبارک کے دن زیادہ سے زیادہ نوافل ادا کرنے ہیں اور قران پاک کی تلاوت کرنی ہے اور اللہ کے حضور رو رو کر گڑگڑا کر اپنی پریشانیوں کے لیے اپنی حاجت کے لیے اپنے رزق کے لیے اپنے مسئلے کے لیے دعا کرنی ہے اور اپنی اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے ہے ناظرین آج جو دعا ہم آپ لوگوں کو بتانے لگے ہیں بہت ہی مختصر سی ایک لائن کی دعا ہے دعا بتانے سے پہلے آپ لوگوں سے اتنی گزارش کرنی ہے کہ خدارا پانچ وقت کی نماز کو اپنا معمول بنائیے والدین کی فرمانبرداری اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں ناظرین جو بھی وظیفہ کریں کوئی بھی عمل کرے تو اس کو مکمل یقین کے ساتھ کیا کریں کہ میں یہ عمل کرنے لگا ہوں یہ عمل کرنے لگی ہوں ان شاء اللہ تعلیٰ عمل کے کرنے سے میری حاجت جو ہے وہ پوری ہو جائے گی ناظرین سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے۔

ہیں کہ جو شخص جمعہ کے دن ستر مرتبہ یہ دعا پڑھ لے تو دو جمعہ نہ گزریں گے کہ اللہ تعالی اس کو غنی کر دے گا سبحان اللہ ناظرین اتنا مختصر سا عمل کہ جمعہ کے دن کسی بھی وقت صرف ستر مرتبہ یہ دعا ہم نے پڑھ لینی ہے دعا یہ ہے اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکْ ناظرین صرف ایک لائک کی دعا ہے ستر دفعہ پڑھنی ہے پانچ یا سات منٹ لگ جائیں گے انشاءاللہ تعالی دو جمعہ نا گزریں گے کہ اللہ تبارک و تعالی اس کو غنی کر دے گا جو جمعۃ المبارک کے دن کسی بھی جمعۃ المبارک کے دن یہ پڑھ لے گا رمضان المبارک میں خاص کر اس کی فضیلت اور بھی زیادہ بڑھ جائے گی توہم نے کوشش کرنی ہے کہ جمعہ کو ہم نے یہ عمل لازمی کرنا ہے اور اپنے دوسرے دوست احباب اور رشتہ داروں کو بھی یہ لازمی شیئر کریں تاکہ وہ بھی کرلیں کیونکہ اچھی بات کو شئیر کرنا بھی صدقہ جاریا ہے